اسلام آباد

الیکٹرونک میڈیا نےثقافت کا بیڑہ غر ق کردیا ہے, عطا الحق قاسمی

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات ہیں کہ نیوز کاسٹر اور اینکرز کے سر پر دوپٹے نہیں ہونے چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک میڈیا نےثقافت کا بیڑہ غر ق کردیا ہے۔ اب تو بچے بھی ہم سے پوچھتے ہیں کہ بابا یہ شادی کیسے ہوگئی ؟سات چکر تو لگائے ہی نہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت اطلاعات ونشریات کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے بچے بابا کے بجائے پتا جی کہنے لگے ہیں اور میر ی کوشش ہے کہ سب کچھ ٹھیک کردوں اگر ناکام ہوا تو پھر استعفیٰ دینا ہی بہتر سمجھوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close