Featuredاسلام آباد

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا نام سرپرائز، عمران خان نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ ۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آج صوبہ خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان متوقع ہے۔ باخبر حلقوں کا دعویٰ ہے کہ اس ضمن میں پی ٹی آئی سربراہ ’سرپرائز‘ دے سکتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں تمام نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی سمیت اہم مرکزی قائدین بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تشکیل کے لیے سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک، سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسد قیصر اورڈاکٹر حیدرعلی کو قومی اسمبلی کی نشستیں برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عملاً تینوں اہم شخصیات وزیراعلیٰ کے پی بننے کی دوڑ سے ملنے والی ہدایت کے بعد خود بخود باہر ہوگئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس وقت عاطف خان کے علاوہ سوات سے تعلق رکھنے والے نو منتخب رکن اسمبلی محمود خان اور پشاور کے تیمور سلیم کے نام متوقع وزیراعلیٰ کے پی کے طور پرسامنے آ ئے ہیں۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام کا اعلان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان خود کریں گے اور عین ممکن ہے کہ وہ اس ضمن میں ’سرپرائز‘ دے دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close