اسلام آباد

عمران خان کو حکومت کرنے کا بھرپور موقع دیں گے،ہم 100روزہ پروگرام پر عمل درآمد میں رکاوٹ نہیں بنیں گے:خورشیدشاہ

اسلام آباد:پیپلزپارٹی رہنماخورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو حکومت کرنے کا بھرپور موقع دیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنے 100روزہ پروگرام پر عمل کریں،ہم اس پروگرام پر عمل درآمد میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

میڈیا سے غیررسمی بات چیت میں پیپلزپارٹی رہنماخورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ ہم سسٹم کے لئے خطرہ نہیں بننا چاہتے،ملک کوسنجیدہ چیلنجزدرپیش ہیں،الیکشن کمیشن نے انتخابات میں ایک پارٹی کو سپورٹ کیا اور آج تقریبا ًتمام سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں لیکن ہم الیکشن کمیشن کےخلاف خاموش احتجاج کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو حکومت کرنے کا بھرپور موقع دیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنے 100روزہ پروگرام پر عمل کریں،ہم اس پروگرام پر عمل درآمد میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close