اسلام آباد

نوازشریف کوپیغام دیناچاہتے ہیں ہم باہر آپکی کمی محسوس نہیں ہونے دینگے،جعلی وزیر اعظم کو اس باوقار منصب پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دیں گے ،مولانافضل الرحمان

اسلام آباد:ایم ایم ا ے کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جمہوریت پر شب خون برداشت نہیں کیا جا سکتا،جعلی وزیر اعظم کو اس باوقار منصب پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دیں گے،نوازشریف کوپیغام دیناچاہتے ہیں ہم باہر آپکی کمی محسوس نہیں ہونے دینگے۔

الیکشن کمیشن کے باہر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایم ا ے کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کمیشن ناکام ہوچکا ہے،عوام اپنا حق چھیننے کا طریقہ جانتے ہیں،ہم جمہوریت کے لئے کارکنوں کی قربانی کو ضائع نہیں ہونے دیں گے،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے،عوام کے حق کے ساتھ مذاق نہیں چلے گا،جمہوریت پر شب خون برداشت نہیں کیا جا سکتا،ہمارے کارکنوں نے قانون کی عملداری ،آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے قربانیاں دیں،جعلی وزیر اعظم کو اس باوقار منصب پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہمارے اسلاف نے ملک کی آزادی کے لئے قربانیاں دیں،ہم اس آزادی کا تحفظ کرینگے،پوری قوم متحد ہے اور وہ اپنا حق حاصل کرے گی،ہمیں اس ملک، اس کی طاقت، آزادی اور جمہوریت کو بچانا ہے،کل صوبائی دارالحکومتوں میں ٹکٹ ہولڈز،پارٹی کارکنوں کے مظاہرے ہونگے،نوازشریف کوپیغام دیناچاہتے ہیں ہم باہر آپکی کمی محسوس نہیں ہونے دینگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close