اسلام آباد

محمود خان اچکزئی ”را“ کا ایجنٹ‘ نوازشریف کا خاص آدمی ہے: شیخ رشید

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے محمود خان اچکزئی کے بیان کی مذمت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو جیسے خیبرپختونخوا سے بھگایا بلوچستان سے بھی بھگائیں گے۔ ”را“ کا ایجنٹ جہاں جہاں ہو گا، آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ محمود خان اچکزئی کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ محمود خان اچکزئی ”را“ کا ایجنٹ ہے۔ شیخ رشید نے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے شہادت دے کر تاریخ رقم کی۔ محمود خان اچکزئی نوازشریف کے خاص آدمی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close