اسلام آباد

نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کے لئے بنچ تشکیل دے دیا گیا

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کے لئے اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز کابنچ تشکیل دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے ججزکاآئندہ ہفتے کے لئے روسٹرجاری جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل بنچ سابق وزیراعظم نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کرے گا۔

اس سے قبل جسٹس عامرفاروق کے رخصت پرجانے کے باعث بنچ ٹوٹ گیاتھااوراب یہ نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کرنیوالا تیسرابنچ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close