اسلام آباد

تحریک انصاف کے منشور کو غور سے پڑھا ،عمران خان انسانی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں:جرمن سفیرمارٹن کوبلر

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہاانتخابات میں پاکستانی عوام نے اقتدار سویلین کو منتقل کر دیا ہے ،اس پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ عام نتخابات 2018 پاکستان کے عوام کی بڑی کامیابی ہے، پاکستان میں تیسری باراقتدارسویلین حکومت کومنتقل ہورہا ہے، تحریک انصاف کے منشورکوغورسے پڑھاہے، تحریک انصاف کا100 دن کاپروگرام بہت اہم ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان انسانی ترقی کیلئے کام کرناچاہتے ہیں، جرمنی نئی حکومت کےساتھ تعاون بڑھانے کیلئے تیارہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close