اسلام آباد

آصف زرداری 14 سال کی دوشیزہ نہیں ، پی پی اور ن لیگ ۔۔۔ شیخ رشید نے حلف اٹھاتے ہی پیشگوئی کردی

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پیشگوئی کی ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بطور اپوزیشن اتحادی زیادہ دیر تک اکٹھے نہیں چل سکیں گے۔

قومی اسمبلی میں تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ’خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں اس وقت سب سے سینئر ترین پارلیمنٹیرین ہوں، مجھے زیب نہیں دیتا کہ اپنے لیے کوئی عہدہ مانگوں۔ عمران خان جہاں مجھے ذمہ داریاں دیں گے وہیں ڈیوٹی کروں گا‘۔

شیخ رشید نے پیشگوئی کی کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اکٹھے نہیں چلیں گے ۔ ’آصف زرداری 14 سال کی دوشیزہ نہیں ہے ، وہ سب سے سیانا سیاستدان ہے ، اسے پتا ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close