اسلام آباد

الیکشن جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ کتنے پروٹوکول میں عمران خان کو قومی اسمبلی پہنچایا گیا؟

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف اور نامزد وزیر اعظم عمران خان کو سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی لایا گیا۔

عمران خان کو 10 بجے سے پہلے بنی گالہ سے قومی اسمبلی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ لایا گیا۔ ان کے قافلے میں 10 سے زائد گاڑیاں شامل تھیں ۔ عمران خان اپنی ذاتی گاڑی میں سوار تھے جبکہ ان کے قافلے میں موبائل جیمر بھی شامل تھا۔ ان کی آمد کے موقع پر بنی گالہ سے قومی اسمبلی تک سکیورٹی بھی انتہائی سخت رکھی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close