اسلام آباد

عمران خان شہباز شریف سے کب ہاتھ ملائیں گے ؟ تحریک انصاف کے اہم رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما ملک احمد حسن نے کہاہے کہ عمران خان آصف زرداری اور شہبازشریف دونوں کے ساتھ ہاتھ ملائیں گے ۔عمران خان کی ترجیح عدلیہ اور نیب کا آزاد ہوناہے ۔دنیا نیوزکے پروگرام ’’آن دا فرنٹ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد حسن نے کہاہے کہ عمران خان کی سیاست عزت ملنے پر جھکنے والی ہے ۔ہماری توجہ مسائل کے حل کی طرف ہونی چاہئے ۔احتساب کے لئے عدلیہ اور نیب دونوں موجود ہیں۔عمران خان آصف زرداری اور شہبازشریف دونوں سے ہاتھ ملائیں گے ۔عمران خان کی ترجیح ہے کہ نیب ، عدلیہ کو آزاد ہونا چاہئے ۔ ہم نے اپوزیشن کے ساتھ ملکر ملک کے مسائل حل کرنے ہیں۔ ہم نے غریب عوام کیلئے ڈلیور کرناہے ۔ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا ہے ۔ ہم الجھنا نہیں چاہتے کہ کسی کوگرفتار کروادیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو اداروں پر اعتماد ہواور ہم عوام کے مسائل حل کریں اور ادارے اپنا کام کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close