اسلام آباد

قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس، عمران خان اور آصف زرداری کی ایک ساتھ ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ دیکھ کر پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

لاہور : 15 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیاہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر کئی اہم رہنما شامل ہیں تاہم اس موقع پر قومی اسمبلی میں انتہائی دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل عمران خان اسمبلی میں پہنچ کر اپنی نشست پر براجمان ہو گئے اور رہنماﺅں نے عمران خان سے ملاقاتیں شروع کر دیں اور ساتھ تصاویر بھی بنائیں جبکہ اس موقع پر جب بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر پارلیمنٹ میں پہنچے تو ان کے گرد بھی ان کے چاہنے والوں کا ہجوم لگ گیا تاہم جب عمران خان نے بلاول کو دیکھا تو اپنی سیٹ سے اٹھ کر ان سے ملنے گئے اور مصافہ کیا ۔ عمران خان کے اس اقدام کو سیاسی حلقوں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے تاہم اس وقت یہ کہاجارہاتھا کہ عمران خان نے آصف زرداری سے ملاقات نہیں کی لیکن اب عمران خان کی اور آصف زرداری کے ساتھ انتہائی پرجوش مصافہ کرتے ہوئے تصویر سامنے آ گئی ہے جو کہ تیزی کے ساتھ انٹرنیٹ پر وائرل ہو ہی ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکاہے کہ عمران خان اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی یا نہیں اور اس حوالے سے اسمبلی میں سے کوئی تصویر بھی سامنے نہیں آئی ہے ۔جبکہ دوسری جانب عمران خان جب حلف اٹھانے کے بعد حاضری لگانے سپیکر کے پاس پہنچے اور انہوں نے دستخط کرنے کے بعد سپیکر اسمبلی ایاز صادق سے بھی گرمجوشی سے مصافہ کیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close