Featuredاسلام آباد

پارلیمنٹ ملک کا سپریم ادارہ،بلاول کی قیادت میں اپوزیشن کا مکمل کردار ادا کریں گے، خورشید شاہ

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ملک کا بالادست ادارہ ہے ہم سب اس کا حترام کرتے ہیں ،بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں اپوزیشن کا مکمل کردار اداکریں گے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن پارلیمنٹ کا تقدس بحال رکھنے کی کوشش کرے گی ،ملک میں جمہوریت شہید بےنظیر بھٹو کی شہادت کی وجہ سے ہے ، ہمارے قائدین نے پارلیمنٹ کے تقدس کیلئے جانیں قربان کیں،بے نظیر بھٹو شہید کی قربانی رائیگاں نہ جانے دیں ۔

خورشید شاہ نے اسد قیصر کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی کوشش کی گئی کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری نہ کرسکے ،ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ پاکستان ، آئین اور قانون کےلئے کام کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں ، پارلیمنٹ کی خوبصورتی اپوزیشن ہے ،پوری کوشش ہوگی پارلیمنٹ کے اندر بہتر فیصلے ہوں ،ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر آج تک پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیلئے قربانیاں ہیں۔

خورشیدشاہ نے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود پیپلزپارٹی نے جمہوریت کےلئے جدوجہد میں ہمت نہیں ہاری، دعا ہے کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ 5سال پورے کرنے میں کامیاب ہو،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام کےلئے ہرکوشش میں حکومت کا ساتھ دیں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close