Featuredاسلام آباد

اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں،پارلیمنٹ کو تسلیم کرنا جمہوریت کے تسلسل کے لئے ضروری ہے:شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو تسلیم کرنا جمہوریت کے تسلسل کے لئے ضروری ہے،ایوان کے تقدس کو پروان چڑھانے کےلئے ان رویوں کو اپناناہوگا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں ،پاکستان کے معاشی چیلنجز بے پناہ ہیں دعاگو ہوں آپ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور اس بات پر بہت خوش ہوں کہ خورشید شاہ نے فراخ دلی سے نتیجہ قبول کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حزب اختلاف کا کام تنقید کرنا اپنا نکتہ اٹھانا ہے ہم تسلیم کرتے ہیں،پارلیمنٹ کو تسلیم کرنا جمہوریت کے تسلسل کے لئے ضروری ہے،ایوان کے تقدس کو پروان چڑھانے کےلئے ان رویوں کو اپناناہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close