اسلام آباد

بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کا بھی دل جیت لیا، ان کی تقریر ختم ہوئی تو عمران خان نے ایسا کام کر دیا کہ آصف علی زرداری بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایوان میں اپنے پہلے خطاب سے ہی عمران خان کا دل بھی جیت لیا ہے ۔نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خطاب کیا جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کی باری آئی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ناصرف عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی بلکہ انہیں ان کے وعدے بھی یاد کروائے۔بلاول بھٹو زرداری نے عمدہ تقریر کرتے ہوئے تقریباً تمام پہلوﺅں کا احاطہ کیا اور اپنی تقریر کے اختتام میں عمران خان کو مبارکباد بھی دی۔ نو منتخب وزیراعظم عمران خان بلاول بھٹو زرداری کی تقریر سے اس قدر متاثر ہوئے کہ تقریر ختم ہونے پر ڈیسک بجا کر انہیں داد دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close