Featuredاسلام آباد

آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے ذریعے امن کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہونے چاہئے : نوجوت سنگھ سدھو

اسلام آباد:سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے ذریعے بھی پاکستان اور بھارت میں امن قائم کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے،امن کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان میچز ہونے چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھارت واپسی کے لئے اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے انہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماﺅں نے رخصت کیا۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ نوجوت صاحب آپ کے آنے کا بہت بہت شکریہ۔سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سے پیار ،محبت لے کر جا رہا ہوں، آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے ذریعے بھی پاکستان اور بھارت میں امن قائم کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے،امن کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان میچز ہونے چاہئے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close