اسلام آباد

ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان کی 1997 میں بنائی انتہائی ”نایاب“ تصویر شیئر کر دی ، کیا کر رہے ہیں ؟ دیکھ کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 22 سال کی جدو جہد کے بعد آخر کار وزارت عظمیٰ خے عہدے پر فائز ہو گئے ہیں اور انہوں نے حلف اٹھا لیاہے تاہم ان کے قریبی ساتھی عارف علوی نے وزیراعظم کی ماضی کی ایسی تصویر شیئر کر دی ہے کہ دیکھ کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عارف علوی کو صدر مملکت کے عہدے کیلئے نامزد کر دیاہے اور یہ ان کے پرانے اور قریبی ساتھی بھی ہیں اور یہ پارٹی کے بانی رہنما بھی ہیں ۔ عارف علوی نے ٹویٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کی ہے جو کہ 1997 میں بنائی گئی جس میں وہ ایک سادہ سی چارپائی پر سکون کی نیند سوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جو کہ ایک بہت بڑی نعمت ہے ۔

عار ف علوی نے تصویر کے ساتھ پیغام درج کیا کہ ” میں نے عمران خان کی یہ تصویر اپنی چارپائی سے خود بنائی جب ہم شدید گرمی میں تھرپارکر کے علاقے ناگر پارکر میں کھلے آسمان تلے سو رہے تھے ، یہ ممکنہ طور پر 1997 کی تصویر ہے ۔“ ان کا کہناتھا کہ ” وزارت عظمیٰ تک کا سفر طویل ،سخت تھا لیکن عمران خان کا پاکستان کی خدمت کا جذبہ کسی رکاوٹ کو نہیں مانتا ۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close