اسلام آباد

وزیر خارجہ کا سابق امریکی نائب صدر جان مکین کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق امریکی نائب صدر جان مکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جان مکین کے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جان مکین نے بطور چیئرمین آرمڈ سروسز کمیٹی پاک امریکا تعلقات بہتر بنائے، انہوں نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لئے تعاون پر زور دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سینیٹر جان مکین کی کمی پاکستان میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ایری زونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008ء میں صدارتی الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہوسکے، وہ 30 سال امریکی سینیٹ کے رکن رہے اور انہیں 6 بار امریکی سینیٹر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close