اسلام آباد

سیاسی وعسکری قیادت کا ٹاسک فورس بنانے پر اتفاق

نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس جمعرات کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا۔ جس میں وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ دیگر سیاسی و عسکری شخصیات موجود تھیں.

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے بنائی جانے والی یہ اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں اور ایجنسیوں کے اعلیٰ اہلکاروں پر مشتمل ہوگی.

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کی کوششوں کو یقینی بنایا جائے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خطرے کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بروقت اور مربوط کارروائیاں کرنے کی ضرورت ہے. اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور نیشنل سکیورٹی کو یقینی بنانے میں انٹیلی جنس اداروں کا اہم کردار ہے، جس کے لیے انھیں تمام ضروری وسائل اور مدد فراہم کی جائے گی

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close