اسلام آباد

نادرا کے ناقص انتظامات نے ایک شخص کی جان لے لی۔

قومی شناختی کارڈ بنوانا پاکستان میںانتہائی دشوار ہے بڑھتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے حکومت نے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔
ٹانک میں نادرا رجسٹریشن سینٹر میں شناختی کارڈ کے حصول کے لئے کئی گھنٹے لائن میں کھڑا قبائلی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا سے تعلق رکھنے والا آئی ڈی پی سفیر برکی نامی شخص پولیٹیکل کمپاﺅنڈ جنوبی وزیرستان ٹانک میں واقع نادرا رجسٹریشن سینٹر میں صبح سے شناختی کارڈ کے ٹوکن کے حصول کیلئے لائن میں کھڑا تھا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود اس کا نمبر تو نہیں آیا لیکن اسے دل کا دورہ ضرور پڑگیا جس نے اس کی جان ہی لے لی۔آئی ڈی پیز کا کہنا ہے کہ روزانہ شناختی کارڈ کے لئے سارا دن لائنوں میں کھڑے رہنے کے باوجود انہیں ٹال دیا جاتا ہے جبکہ باہر بیٹھے ایجنٹ پیسے لے کر یہ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیرداخلہ اور گور نر سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا نوٹس لیں اور نادراآفس جنوبی وزیرستان میں اسٹاف اور مشینری کی کمی کو دور کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close