اسلام آباد

آصف زرداری کی پارٹی رہنماؤں کو صدارتی انتخاب کیلئے دیگر جماعتوں سے رابطے کی ہدایت

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو اپنے صدارتی امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں صدارتی انتخاب اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے صدارتی امیدوار بننے پر تشویش کا اظہار کیا جب کہ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان تو پیپلز پارٹی کے مؤقف کے حامی اور وکیل تھے، وہ خود کس طرح امیدوار بن گئے۔

آصف زرداری نے اجلاس کے دوران کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اس کردار پر سوالیہ نشان رہے گا۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن ہی پارٹی کے صدارتی امیدوار ہیں اس لیے ان کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے اپوزیشن اتحاد مشترکہ صدارتی امیدوار لانے میں ناکام ہوگیا اور پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹے رہنے کے بعد دیگر حزب اختلاف کی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو نامزد کردیا۔

اپوزیشن اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، جے یو آئی (ف) اور جماعت اسلامی کی مولانا فضل الرحمان کو حمایت حاصل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close