Featuredاسلام آباد

ای سی سی اجلاس: رواں ماہ کا گردشی قرضہ 30 ارب تک پہنچنے کا انکشاف

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رواں ماہ کا گردشی قرضہ 30 ارب روپے تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں انہیں بریفنگ دی گئی۔

ای سی سی کو بریفنگ کے دوران انکشاف کیا گیا کہ گردشی قرضہ 596 ارب تک جا پہنچایا جس میں سے رواں ماہ کا گردشی قرضہ 30 ارب روپے ہوگیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ توانائی شعبے کا مجموعی گردشی قرضہ 1188 ارب روپےتک پہنچ گیا ہے۔

وزیرخزانہ اسدعمر نے تمام اداروں سے رپورٹ طلب کرلی جس کی روشنی میں آئندہ ہفتے گردشی قرضے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخر کر دی گئی جب کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے لیے 10 ارب روپے کے اجرا کی منظوری دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close