اسلام آباد

وزیراعظم نے کابینہ کی نجکاری، سی پیک اور توانائی کمیٹیاں تشکیل دے دیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی نجکاری، سی پیک اور توانائی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ وزیراعظم عمران خان نے توانائی کے لیے کابینہ کی 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا چیئرمین وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کو مقرر کیا گیا۔

توانائی کمیٹی کے ارکان

نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی میں وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر ریلوے، مشیر تجارت و ٹیکسٹائل مشیر صنعت و پیداوار بھی شامل ہیں جب کہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

نجکاری کمیٹی کے ارکان

وزیراعظم نے 7 رکنی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری بھی تشکیل دی ہےجس کا چیئرمین وزیر خزانہ اسد عمر کو مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر قانون، وزیر منصوبہ بندی، مشیر تجارت و ٹیکسٹائل صنعت و پیداوار، وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاٹی اصلاحات اور کفایت شعاری کمیٹی کے ارکان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

‎کمیٹی میں مشیر تجارت و ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار و سرمایہ کاری اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن بھی کمیٹی کا حصہ ہیں جب کہ ‎وزیر نجکاری یا مشیر کی تعیناتی پر ممبر مقرر کیا جائے گا۔

سی پیک کمیٹی کے ارکان

وزیراعظم نے 9 رکنی کابینہ کمیٹی سی پیک بھی تشکیل دی ہے جس کا چیئرمین ‎وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کو مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ‎وزیر خارجہ، وزیرقانون وانصاف، وزیرخزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر ریلوے اور وزیر مملکت برائے داخلہ کمیٹی میں شامل ہیں جب کہ ‎کمیٹی میں مشیر تجارت وٹیکسٹائل،صنعت وپیداوار و سرمایہ کاری بھی ہوں گے۔

‎سیکرٹری کابینہ ڈویژن بھی کابینہ کمیٹی سی پیک کے ممبر مقرر کیے گئے ہیں۔

‎کابینہ ڈویژن نے تینوں کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close