Featuredاسلام آباد

وزیر دفاع، اسپیکر سندھ اسمبلی اور میئر کراچی کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر دفاع پرویز خٹک، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور میئر کراچی وسیم اختر سمیت سیگر کئی اہم افراد کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ  کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 14 مختلف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔

نیب اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا و موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے تاہم نیب اعلامیہ میں پرویز خٹک کے خلاف انکوائری کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معروف صنعت کار اقبال زیڈ احمد کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

نیب نے کراچی کے مئیر وسیم اختر اور سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغاسراج درانی اور دیگر کے خلاف بھی انکوائریوں کی منظوری دی ہے۔

نیب ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی ڈاکٹر احسان علی اور سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا نوابزادہ محمود زیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق سابق وزیر خوراک بلوچستان اظہار حسین کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی سلطان ہنجرا اور سابق سی ای او میپکو چوہدری گفتار کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

 اس حوالے سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کے مقدمات نمٹانا اولین ترجیح ہے اور ’احتساب سب کے لیے‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close