Featuredاسلام آباد

عاطف میاں اکنامک ایڈوائزری کونسل سےالگ ہونے پر متفق

حکومت نے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹرفیصل جاویدخان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عاطف میاں سے کہا گیا ہے کہ وہ اکنامک ایڈوائزی کونسل سے الگ ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عاطف میاں اکنامک ایڈوائزری کونسل سےالگ ہونے پر متفق ہو گئے ہیں، عاطف میاں کے متبادل کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اس حوالے سے ٹوئٹ پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لے لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت علماء اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے اور اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ . کا آئیڈیل ریاست مدینہ ہے اور وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے اراکین عاشقان رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور حال ہی میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر حکومت نے جو کامیابی حاصل کی وہ بھی اسی نسبت کا اظہار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close