Featuredاسلام آباد

پاکستان 5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے،عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان 5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے، جب کہ اس کی شہری املاک کے 90 فیصدحصے کی قیمت 300 ارب سے زائد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب، خیبرپختون خوا اور وفاق میں موجود سرکاری اراضی اور اس پر قائم آرام گاہوں سے متعلق 90 فیصد اعداد و شمار میرے سامنے ہیں، ان ہوشربا اعداد و شمار کے مطابق 34 ہزار 459 کنال اراضی دیہی اور 17 ہزار 35 کنال اراضی شہری علاقے میں واقع ہے، محض شہری اراضی اور اس پر قائم عمارات کی قیمت 300 ارب روپے سے زائد ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایک ایسا ملک جو سود کی ادائیگی کے لئے بھی اپنی آئندہ نسلوں پر بوجھ ڈالتے ہوئے قرض کا سہارا لیتا ہے، وہ سرکاری اراضی عمارتوں کی شکل میں غیراستعمال شدہ سرمائے کے بڑے ڈھیر پر بیٹھا ہے، پاکستان 5 ارب روپے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close