Featuredاسلام آباد

’وزیراعظم عمران خان اپنا پہلا غیرملکی دورہ سعودی عرب کا کریں گے‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے تاہم دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کا سعودی عرب کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورۂ سعودی عرب میں سعودی فرماں روا اور ولی عہد سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان دورے میں عمرہ ادا کریں گے اور روضہ رسول اللہؐ پر حاضری بھی دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close