اسلام آباد

11دہشتگردوں کی سزائے موت

ان دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزا ئیں سنائیں تھیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امن کے مزید 11دشمن اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے ان دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ سزا پانے والوں میں عمر زاہد، لطیف الرحمان ،عبدالمجید،قیصر خان، حضرت علی اور دیگر شامل ہیں جو بلوچستان پولیس کے ڈی آئی جی فیاض سنبل، اے ایس آئی رضا خان، کوئٹہ میں آئی ایس آئی کے انسپکٹر کامران نیازی، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں اور پاک فوج کے میجر عابد مجید کے قتل میں ملوث تھے۔تمام مجرم فرقہ ورانہ دہشت گردی ، اغوا اور دیگرسنگین جرائم بھی کرتے رہے جبکہ سکولوں، مواصلاتی تنصیبات اور عام شہریوں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔ ان تمام دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close