Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمان روا شاہ سلمان سے ملاقات

پاکستان ویوز: وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے غیرملکی سرکاری دورے میں سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جدہ میں ملاقات کی اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کو سعودی فرماں روا کے محل آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کا ترانہ بھی بجایا گیا۔پی ٹی وی کے مطابق عمران خان اور شاہ سلمان کے درمیان ملاقات میں تجارت، اقتصادیات اور سرمایہ سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان اپنے 2 روزہ دورے میں متوقع طور پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں۔سعودی ولی عہد سے ملاقات کے دوران خطے کے معاملات پر گفتگو ہوگی جبکہ شاہ سلمان شاہی محل میں عشایے کی میزبانی کریں گے۔وزیراعظم کے ساتھ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور مشیر اقتصادیات عبدالرزاق داؤد بھی دورے پر ہیں۔

وزیرخزانہ اسد عمر نے سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ سے ملاقات کی جہاں مالی پہلووں اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی عرب کا دورہ مکمل ہوتے ہی وزیراعظم اور ان کا وفد متحدہ عرب امارات کے امیر کی دعوت پر ابو ظہبی جائیں گے جہاں ولی عہد محمد بن زید النیہان ان کا استقبال کریں۔متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close