اسلام آباد

اکتوبر میں وطن واپس آسکتا ہوں

جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل بنایا جاسکتا ہے لیکن یہ رسمی عہدہ ہوتا ہے۔اسامہ بن لادن میری نظر میں دہشت گرد تھا۔

پرویز مشرف نے کہا کہ فیلڈ مارشل 5 سٹار جنرل ہوتا ہے جبکہ آرمی چیف 4 سٹار جنرل ہوتا ہے، پاکستان میں مارشل لاءکی حمایت نہیں کرتا لیکن اگر پاکستان میں مارشل لاءلگاتو عوام مٹھائیاں تقسیم کریں گے۔ 

گرینڈ الائنس کیلئے بات چیت چل رہی ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی پاگل ہوگیا ہے۔ ایک غدار باہر بیٹھ کر مودی کی تعریفیں کررہا ہے وہ غدار خود تو بلوچستان میں نہیں آتا تو بلوچ نمائندہ کیسے ہوسکتا ہے۔بھارت پاکستان میں مداخلت کرتا ہے اور اس کی سلامتی کے خلاف ہے۔

یادرہے کہ میڈیا میں عمومی تاثر یہی پایا جاتاہے کہ پرویز مشرف اتنی جلدی واپس نہیں آئیں گے اور وہ مکمل تیاری کرکے بیرون ملک گئے ہیں لیکن اب انہوں نے خود ہی اکتوبر میں واپسی کا عندیہ دیدیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close