صفحہ اول پاکستان اسلام آباد طالبات کو ہراساں کرنے والا کالج پروفیسر برطرف

طالبات کو ہراساں کرنے والا کالج پروفیسر برطرف

54 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

نسداد ہراسیت محتسب نے بحریہ کالج کے پروفیسر کو طالبات کو ہراساں کرنے پر نوکری سے برطرف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 31 مئی کو عمیمہ فاطمہ نے محتسب میں درخواست دائرکی تھی کہ 28 مئی کو بیالوجی پریکٹیکل کے دوران پروفیسرسعادت نے طالبات کو ہراساں کیا تھا، 20 سے زائد طالبات اور 3 طلبہ نے ہراساں کرنے کے الزامات کی تصدیق کی ہے۔

طالبہ کی درخواست پر انسدادِ ہراسیت محتسب کشمالہ طارق کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بحریہ کالج میں طالبات کا بیالوجی کا پریکٹیکل دوبارہ لیا جائے اور طالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث پروفیسر کو فوری برطرف کیا جائے اور الزام ثابت ہونے پر مجرم کو 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ صبوہی حسین کو تادیبی لیٹرجاری کیا جائے، آئی جی اسلام آباد قانونی کارروائی کے لئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیں۔
تحریری فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ وفاقی نظامت تعلیمات متاثرہ طالبات کی نفسیاتی کونسلنگ کے لئے انتظامات کرے اور اداروں میں انسداد ہراسیت قوانین سے آگاہی یقینی بنائے جب کہ شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں ہراساں کرنے کے واقعات کی رپورٹ جمع کرائی جائے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سزا مکمل ہونے پر بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو رہا کردیا گیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے غیرقانونی طور پر اپنی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی جاسوس حامد نہا…