Featuredاسلام آباد

صدر مملکت عارف علوی کونسی فلم دیکھتے رہے ؟

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی فلم”جوانی پھر نہیں آنی2“ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ فلم بہت پسند آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم”جوانی پھر نہیں آنی2“ جہاں پاکستانی شائقین کی امیدوں پر پوری اتری ہے وہیں اس فلم نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کا دل بھی جیت لیا ہے۔صدر عارف علوی نے ٹوئٹر پر فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے کل فلم جوانی پھر نہیں آنی2 دیکھی، فلم بہترین ہے، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پاکستانی سینما بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے اور بہت اچھی تفریح فراہم کررہا ہے۔“

واضح رہے کہ”جوانی پھر نہیں آنی2“ پاکستان کی پہلی فلم ہے جو ریلیز سے اب تک 60 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close