اسلام آباد

ضیاء اور مشرف کی جیلیں دیکھیں، عمران خان کی جیل بھی جانے کو تیار ہیں: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ سلیکٹڈ حکومت سلیکٹڈ وزیراعظم اور سلیکٹڈ وزیر ہیں، ہم نے ضیاء اور مشرف کی جیلیں دیکھیں، عمران خان کی جیل بھی جانے کو تیار ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے حکمراں جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت کے منی بجٹ سے غریب کے بجائے بلیک مارکیٹنگ اور عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کو فائدہ ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نئی چیز یا انقلابی کام نظر نہیں آیا، روزگار کے بڑے وعدے کیے گئے لیکن حکومتی پالیسی سے بے روزگاری بڑھے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سوچ رہا تھا وزیر خزانہ اسد عمر عوام دوست بجٹ لائیں گے لیکن بجٹ میں نان ٹیکس فائلر کو فائدہ ہوا اور نان فائلر کو ریلیف دینا کسی اسکینڈل سے کم نہیں جب کہ بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافے سے غریب بہت متاثر ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی کہاں ہے، منی بجٹ سے مایوسی ہوئی،یہ منی ڈراما ہے جو پی ٹی آئی کی عادت ہے، یہ کر دینگے وہ کرینگے، کہاں ہیں وہ پلان، حکومت کی کوئی منصوبہ بندی نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پہلے دن کہا تھا اچھے کام کی تعریف کروں گا، منی بجٹ میں میڈیکل آلات کی قیمتیں کم کر کے اچھا اقدام کیا لیکن کرنٹ بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
وزیر اعظم ہاؤس میں بھینسوں کی نیلامی سے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہ گاڑیوں اور بھینسوں کی نیلامی سے پاکستان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سی پیک سے متعلق غیر ذمے دارانہ بیانات دیےگئے، چین سے براہ راست بات کرنی چاہیے تھی، دورہ سعودی عرب میں حکومت کو کیا ملا، آج تک عوام کو نہیں بتایا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close