اسلام آباد

کشمیر کمیٹی کی سربراہی شیریں مزاری کو دینے پر غور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں کشمیر کی خصوصی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر شیریں مزاری جبکہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان امین گنڈا پور کودینے پر غور کر رہے ہیں اس کیلئے انہوں نے سینئر قیادت سے مشورہ کیاہے۔

قومی اسمبلی میں کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ وفاقی وزیر شیریں مزاری کو دینے بارے تحریک انصاف میں مشاورت کی گئی ہے ، اس صورت میں شیریں مزاری کے پاس دو عہدے بیک وقت ہوں گے وہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور کشمیر کمیٹی کی چیئرپرسن بھی ہوں گی۔ اخباری ذرائع کے مطابق امین گنڈا پور کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، قوی امکان ہے کہ وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان کا قلمدان انہیں دیا جائے گا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے ملائیکہ بخاری ، میاں فرخ حبیب اور دیگر نام زیر غور ہیں، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ اپنی پسند پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سربراہ مقرر کریں۔

وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف نے سابق امیدوار این اے 131حافظ فرحت کو ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار ہمایوں اختر کوکامیاب کرانے کا ٹاسک دیا ہے ، نوجوان رہنما حافظ فرحت کو مرکزمیں اہم حکومتی ذمہ داری دیئے جانے کا بھی امکان ہے ، ضمنی انتخابات کے بعد انہیں کوئی سرکاری ذمہ داری سونپی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close