اسلام آباد

چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال؛ فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور

فیصل رضا عابدی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے سامنے پیش ہوئے۔ فیصل رضا عابدی نے عدالت میں عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر 11 اکتوبر تک ضمانت منظور کرلی۔
سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی اوران کے 3 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کرنے، بے عزتی کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں ایک دن کے لئے حفاظتی ضمانت دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close