اسلام آباد

اسلام آباد :پارلیمنٹ حملہ منصوبہ کیس کے ملزم کرنل (ر) تصدق بشیر گرفتار –

اسلام آباد تصدق بشیر پر دو ہزار گیارہ میں پارلیمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھے ، چار روزہ ریمانڈ بھی دے دیا گیا 

 اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ حملہ منصوبہ کیس میں کرنل ریٹائرڈ تصدق بشیر کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ۔ عدالت نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا ۔ تھانہ شہزاد ٹائون پولیس نے پارلیمنٹ حملہ منصوبہ کیس میں ریٹائرڈ کرنل تصدق بشیر کو سول جج سہیل تھہیم کی عدالت میں پیش کیا اور چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ۔ تصدیق بشیر پر الزام ہے کہ اس نے دو ہزار گیارہ کو پارلیمنٹ ہائوس پر حملے کی منصوبہ بندی کی اور آٹھ اکتوبر کو شہزاد ٹائون سے پندرہ میزائل ، نو ہینڈ گرینڈ اور دو خودکش جیکٹس برآمد ہوئی تھیں ۔ اسلام آباد کی دوسری عدالت نے قتل کیس میں ملزم تصدق بشیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close