اسلام آباد

مدارس کو ختم یارجسٹریشن منسوخ کرنے کی باتیں غلط ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اداروں کی بہتری کیلئے اقدامات کرنا ہونگے، مدارس کو ختم یا رجسٹریشن منسوخ کرنیکی باتیں غلط ہیں، مدرسوں کی خدمات نظرانداز کرنا اور انکو دہشتگردی سے منسوب کرنا ناانصافی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس چیمبر میں اجلاس ہوا جس میں ملکی اقتصادی، سیاسی وامن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم کو منی بجٹ بل کی منظوری کے معاملے پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں پارٹی امور اور 100روزہ ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے اداروں میں بہتری کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وزارت قانون و انصاف کے بارے میں بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ فوجداری نظام انصاف کی اصلاح اور شہریوں کی آسان اور فوری انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا حکومت کے ایجنڈے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، حکومت ایسا نظام وضع کرنے کیلئے پرعزم ہے جس سے شہریوں اور عدلیہ کو انصاف کی تیز تر فراہمی میں سہولت ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close