Featuredاسلام آباد

پاک فوج میں تقرریاں و تبادلے؛ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کردیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کو کور کمانڈر منگلا تعینات کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیف آف لاجسٹک اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کو ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف جب کہ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمز تعینات کیا گیا ہے
واضح رہے کہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے تاہم ان کی مدت ملازمت 25 اکتوبر کو مکمل ہو رہی ہے، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کور کمانڈر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close