Featuredاسلام آباد

مسلم لیگ ن کا عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ن لیگ نے وزیر اعظم عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگ زیب کہتی ہیں عمران خان نے کہا تھا آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہوگا خودکشی کرلیں، وہ خود کشی نہ کریں بلکہ استعفیٰ دے دیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے معاشی مسائل سے نکلنے کیلئے آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان نے وزیر خزانہ اسد عمر کو عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات کا گرین سگنل دے دیا، وہ انڈونیشیا میں ورلڈ بینک کے اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

مسلم لیگ نواز کی رہنماء اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آئی ایم ایم ایف سے قرض لینے پر وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا، کہتی ہیں کہ پی ٹی آئی سربراہ نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہوگا کہ خودکشی کرلیں، وہ خودکشی نہ کریں بلکہ عہدے سے استعفیٰ دیدیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے معیشت تباہ ہورہی ہے، مخصوص لوگوں کو نوازنے کیلئے ڈالر کی قیمت راتوں رات بڑھائی گئی۔

اگست میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 133.64 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 136 روپے سے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close