اسلام آباد

توہین عدالت کیس میں فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت منسوخ

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں فیصل رضاعابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،اس موقع پر فیصل رضاعابدی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔

عدالت نمبر 2 کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی، اس دوران پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد عدالت نے فیصل رضاعابدی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی، فیصل رضاعابدی نے 2 اکتوبر کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ جھوٹ بول کر جیتنے سے بہتر ہے سچ بول کر بندہ ہار جائے، رات مجرموں کے ساتھ گزاری قانون کی بالادستی کا یہی بڑا ثبوت ہے تاہم حق غالب آ کر رہے گا اور باطل مٹ کر رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close