اسلام آباد

حسن ،حسین نواز اور ڈار کی انٹرپول کو ریڈ وارنٹ جاری نہ کرنے کی درخواست

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں حسن ،حسین نے انٹرپول کو ریڈ وارنٹ جاری نہ کرنے کی درخواست کردی ،تینوں ملزمان نے انٹرپول سے پاکستان کی طرف سے ارسال کردہ چارج شیٹ کی کاپیاں مانگ لیں ،پاکستان نے مذکورہ تینوں ملزمان کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے انٹرپول کو ملزمان کے ریڈوارنٹ کے اجراء کی درخواست کر رکھی ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار،حسن نواز اور حسین نواز نے انٹرپول کے سیکرٹری جنرل کے نام الگ الگ درخواست ارسال کی ہے جس میں انہوں نے انٹرپول کو ریڈوارنٹ کے اجراء سے روکنے کی اپیل کی ہے اور ساتھ ہی انٹرپول کے سیکرٹری جنرل سے درخواست کی ہے کہ پاکستان نے ان کے خلاف ریڈوارنٹ کے اجراء کے لئے جو چارج شیٹ ارسال کی ہے اس کی کاپیاں فراہم کی جائیں ۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول نے تاحال سینیٹر اسحاق ڈار اور نوازشریف کے بیٹوں حسن اور حسین کو پاکستان کی طرف سے ارسال کردہ ریفرنسز کی کاپیاں فراہم نہیں کیں تاہم انٹرپول نے ملزمان کی طرف سے کی گئی درخواست سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close