اسلام آباد

سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف نیب ریفرنس پر کیس کی سماعت ہوئی، اختیارات سے تجاوز سے قومی خزانے کو نقصان کے ریفرنس پر کیس کی سماعت جج ارشد ملک نے کی، عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور دیگر نامزد ملزمان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور مسلسل عدم حاضری پر سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر ملزم عارف الدین کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close