اسلام آباد

ملک بھر میں ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ کل ہوگی، انتظامات مکمل

ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ پولنگ 35 حلقوں میں ہوگی جن میں قومی اسمبلی کے 11 اورصوبائی اسمبلی کے 24 حلقے شامل ہیں۔

ضمنی الیکشن کیلئے 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، 641 امیدوار پنجہ آزمائی کریں گے، 92 لاکھ 83 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس کے لئے 7 ہزار 489 پولنگ اسٹیشنز بنائےگئے ہیں، مختلف حلقوں کے1727 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 40 ہزار سے زائد پاک فوج کے جوان فرائض سرانجام دیں گے جب کہ ایک لاکھ پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعےسے نمٹنے کے لیے فوجی جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے، بیلٹ پیپرز اور دوسرے سامان کی پولنگ اسٹیشنز تک ترسیل پاک فوج کی نگرانی میں ہوگی جب کہ الیکشن کمیشن نے وزارت توانائی کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ کے دوران متعلقہ حلقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اسٹاف کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق سیکیورٹی اسٹاف پریذائیڈنگ آفیسر اور آراوز کے ماتحت ہوں گے، سیکیورٹی حکام بیلٹ پیپرز کی گنتی میں مداخلت نہیں کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close