اسلام آباد

صدر اوروزیراعظم کا میڈیا ہاؤسز پر حملے کا نوٹس، نوازشریف نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں ٹی وی چینلز پر حملوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں ٹی وی چینلز پر حملوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعظم نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ حملہ صحافت اور آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے اس کے ذمہ داروں کو فوری کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

ادھر صدر ممنون حسین نے بھی میڈیا ہاؤسز پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آزادی اظہار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میڈٰیا ہاؤسز پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے میڈیا ہاؤسز پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا چینلز پر دھاوا ناقابل قبول ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ٹی وی چیلنز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد اور خود مختار میڈیا پر قدغن برداشت نہیں کریں گے۔

ادھر چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ واقعہ قابل مذمت اور شرمناک ہیں جب کہ کسی بھی سیاسی لیڈر کی جانب سے جان بوجھ کر تشدد پر اکسایا جانا مجرمانہ طرز عمل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close