اسلام آباد

بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں سوار خاتون کی ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش

اسلام آباد میں بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار ایک خاتون نے ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش کی اور روکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دیں۔ ڈپلومیٹک انکلیو کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسر کی جانب سے تھانہ سیکرٹریٹ میں دائر کرائی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر شہلا نامی خاتون نے بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی کے ساتھ اندر جانے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈیوٹی آفسر نے خاتون کو اندر جانے کی اجازت نہ دی جس پر خاتون نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ انہیں گاڑی اوپر چڑھانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو دھمکانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close