اسلام آباد

گیس قیمتوں میں اضافہ: حکومت پر پیپلز پارٹی، (ن) لیگ کی سخت تنقید

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ(ن) نے حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت حالیہ فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی پالیسیاں ملک میں ’معاشی بحران‘ لائیں گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کے بارے میں مکمل احقمانہ لگ رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’معیشت کے معاملے پر اس حکومت کے پاس کوئی سمت ہے اور جو یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ وہ کشکول توڑیں گے اور بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) کے پاس نہیں جائیں گے، آج وہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرض لے رہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ جب 2008 میں پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تھی تو معیشت کو بدترین بحران کا سامنا تھا لیکن ہم نے اس پر قابو پایا اور مہنگائی کی شرح کو کم رکھا کیونکہ ’پیپلز پارٹی غریب کو مسئلے ڈالنے پر یقین نہیں رکھتی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’موجودہ حکومت نے ہمیں کچھ نہیں دیا لیکن ضروریات زندگی کی قیمتوں کو مہنگا کردیا‘۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ’ جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ قوم کو ریلیف دیں گے اصل میں وہ غریب عوام سے ان کا حق چھین رہے ہیں اور یہ واضح ہے کہ وزیر اعظم نے کوئی ہوم ورک نہیں کیا‘۔

انہوں نے کہا کہا حکومتی پالیسیاں معیشت کو نقصان پہنچارہی ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ افراط زر کی شرح 14 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان عوام کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے فیصلے کو ایک اور ’عوام دشمن اقدام‘ قرار دیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان کی جماعت کی حکومت آئے ہے عوام کو دوسرا موقع تک نہیں دیا گیا اور ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے عوام خاص پر کمزور طبقہ پریشان کن ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی 60 دن کی کارکردگی نے قومی اور عوامی معاملات سے نمٹنے میں حکومتی ناکامی کو ثابت کردیا۔

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ صرف مزدوروں کو ان کی روٹی سے دور کرے گا بلکہ اس سے معاشی سرگرمیوں میں بھی کمی ہوگی، جو پہلے ہی ایک منفی رجحان کی طرف دکھائی دے رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close