اسلام آباد

مشترکہ تربیتی مشقوں کیلئے روسی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: پاک روس مشترکہ تربیتی مشقوں میں شرکت کے لیے روسی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان ہونے والی تیسری دو روزہ فوجی مشقیں چار نومبر تک جاری رہیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک روس مشترکہ تربیتی مشقوں کا نام ’’درزبہ تھری‘‘ رکھا گیا ہے۔

پاکستان اور روس کے درمیان پہلی مشترکہ فوجی تربیتی مشقیں پاکستان میں 2016 جب کہ دوسری فوجی تربیتی مشقیں روس میں 2017 کے دوران ہوئی تھیں۔ روسی فوج کا دستہ تربیتی مشقوں میں شرکت کے لیے گزشتہ شب پاکستان پہنچا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دو طرفہ تربیتی تعاون بڑھانا بتایا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close