اسلام آباد

تین روز تک احتجاج اور دھرنوں میں جو گاڑیاں جلائی گئیں ان کا معاوضہ کو ن دے گا ؟ حکومت نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں جو عوام کا نقصان کیا گیا ہے اس کا معاوضہ حکومت ادا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو توہین مذہب کے کیس سے بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا جس پر پاکستان بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہا تاہم آخر کارحکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے اور دھرنوں کا سلسلہ ختم ہوا لیکن اس دوران چند لوگوں نے عوام کی گاڑیاں جلائیں اور توڑ پھوڑ بھی کی جس پر حکومت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے اور بڑی تعداد میں تھوڑ پھوڑ کرنے والوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

فواد چوہدری نے آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ جو لوگ تھوڑ پھوڑ میں مصروف تھے ان کیخلا ف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور اب تک بڑی تعداد میں گرفتاریاں بھی ہو چکی ہیں اور عوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی ان لوگوں کی شناخت کرنے میں مدد فراہم کریں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے صحافیوں کو فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا دورہ چین تاریخی ہے اور وہ واپسی پر اس حوالے سے عوام کو آگاہ بھی کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close