اسلام آباد

احتساب عدالت نے شہبازشریف کا راہداری ریمانڈ 10 نومبر تک منظور کر لیا

احتساب عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا راہداری ریمانڈ10 نومبر تک منظور کر لیا، عدالت نے شہبازشریف کو 10 نومبر کو لاہور میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتاری سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو راہداری ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا گیا ،نیب کی جانب سے راہداری ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کی استدعا کی گئی تھی۔

دوران سماعت شہبازشریف نے کہا کہ عدالت کے نوٹس میں لاناچاہتا ہوں کہ سیشن کے دوران بھی مجھ سے تفتیش جاری رہی ،ان کا کہناتھا کہ جب سیشن 9 نومبر کوختم ہو جائیگا تو 12 نومبر تک توسیع کیوں مانگ رہے ہیں ،ان کو کہیں کہ 10 نومبر کو متعلقہ احتساب عدالت میں پیش کریں ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ تفتیشی افسر سیشن کے بعد بھی مجھ سے تفتیش کرتے رہے ہیں ۔عدالت نے شہبازشریف کا راہداری ریمانڈ10 نومبر تک منظور کر لیااور 10 نومبر کو لاہور میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close