اسلام آباد

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،سٹیل ملازمین کیلئے تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سٹیل ملازمین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ اورپنشنرزکی بیواو¿ں کیلئے ایک ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں پٹرولیم پالیسی 2012، شوگر انڈسٹری ٹیکسز، ایل این جی ٹرمینل سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔ اجلاس میں سٹیل ملز ملازمین کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ادائیگی اور بیواﺅں کیلئے ایک ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دیدی گئی،ای سی سی نے 50 ہزارٹن یوریادرآمدکرنےکی منظوری دےدی جبکہ گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے فی من مقرر کر دی ،ای سی سی کا کہناتھا کہ وزارت خزانہ پاکستان سٹیل ملازمین کی 3ماہ تنخواہوں کیلئے اقدامات کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close