اسلام آباد

’احتساب سب کا ‘ پالیسی کے تحت انسداد بد عنوانی مہم شروع کر رکھی ہے: چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ’احتساب سب کا ‘ پالیسی اپناتے ہوئے نیب نے ملک بھر میں انسداد بد عنوانی مہم شروع کر رکھی ہے ۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے طلب کیے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کو کینسر سمجھتے ہوئے نیب نے ملک بھر میں اینٹی کرپشن مہم شروع کی اور ’ احتساب سب کا‘ کی پالیسی اپناتے ہوئے بڑی تعداد میں انکوائریز کی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ نیب میں مقدمات گزشتہ برس کی نسبت دوگنا ہوگئے ہیں۔ نیب کرپشن کی تمام اقسام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب اسلام آباد میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے جو فرانزک آڈٹ سمیت دیگر اہم تحقیقات میں معاون ثابت ہورہی ہے۔ نیب نے اکتوبر 2017 سے ستمبر 2018 تک 440 ریفرنسز فائل کیے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، پلڈاٹ، مشال اور ورلڈ اکنامک فورم نے بھی کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کے کردار کو سراہا ہے۔ نیب کی جانب سے بہت ہی تھوڑے عرصے میں یونیورسٹیز اور کالجز میں کرپشن کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کیلئے 50 ہزار سے زائد کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز قائم کی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close